معمولی تلخ کلامی، مخالفین نے نوجوان کی ٹانگیں توڑ دیں، مقدمہ درج

  معمولی تلخ کلامی، مخالفین نے نوجوان کی ٹانگیں توڑ دیں، مقدمہ درج

  



ملتان (وقائع نگار) تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر ملزمان نے ٹریکٹر ٹرالی چڑھا کر نوجوا ن کی دونوں ٹانگیں (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

توڑ دیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔جبکہ پولیس قادر پور راں نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔ارشاد نے پولیس کو درخواست دی کہ انکا اظہر اور منظور کے ساتھ ریت کے کھڈے کے معاملے پر تنازع تھا۔انہوں نے چھوٹے بھائی سجاد پر ٹریکٹر ٹرالی چڑھا دی۔ جس سے اسکی دونوں تانگیں ٹوٹ گئی ہیں۔ ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کر کے کا روائی شروع کر دی ہے۔

ٹانگیں توڑ دیں

مزید : ملتان صفحہ آخر