سرائے نورنگ ہسپتال میں باؤلے کتوں کی ویکسین کی عدم دستیابی

سرائے نورنگ ہسپتال میں باؤلے کتوں کی ویکسین کی عدم دستیابی

  



سرائے نورنگ(نمائندہ آج) گنجان آباد تحصیل نورنگ کے اکلوتے ہسپتال میں باولے کتوں کی ویکسین اورشوگرگولیوں کی عدم دستیابی سے شہری دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں شہریوں نے حکومت اور محکمہ صحت کے اعلی حکام سے فوری طور پر ویکسین کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے‘ تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت کی گنجان آباد تحصیل سرائے نورنگ کے اکلوتے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں باؤلے کتوں کی ویکسین کوئی ایک عرصہ سے ختم ہو چکی ہے ویکسین کی عدم دستیابی سے شہریوں مین صرف تشویش پائی جارہی ہے بلکہ یہ ویکسین کے لئے انہیں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پڑھتے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے ہسپتال کو ہنگامی بنیادوں پر باؤلے کتوں کی ویکسین فراہم کردی جائیں، ادھر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اختر زمان نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے پر زور دیا ہے کہ محکمہ صحت کے ملازمین کی ہڑتال ختم ہوچکی ہیں اس لئے تمام ملازمین بروقت حاضری یقینی بنائیں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اختر زمان کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے محکمہ صحت کے ملازمین ہڑتال پر تھے اس دوران عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم مزید طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر