ڈاکٹر کی غفلت سے خاتون کی ہلاکت، عدالت کاملزم عطاء محمد وینس کیخلاف مقدمہ درج کرنیکاحکم

  ڈاکٹر کی غفلت سے خاتون کی ہلاکت، عدالت کاملزم عطاء محمد وینس کیخلاف مقدمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکندر آباد(نمائندہ پاکستان)ڈاکٹر عطاء محمد وینس کی غفلت کی وجہ سے ہلاک (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

ہونے والی خاتون کے بھائی کی رٹ پر ایڈیشنل سیشن جج نے ڈاکٹر کے خلاف اندراج مقدمہ کا فیصلہ سنا دیاتفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عطاء محمد وینس کی غفلت کی وجہ سے ہلاک ہونے والی طاہرہ بی بی کے بھائی ناصر عباس نے عمران کھاکھی ایڈووکیٹ کے ذریعے 3 اکتوبر 2019 کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے رٹ دائر کی۔پانچ بار پیشیوں میں فریقین کے وکلاء کے دلائل، ثبوت، بحث اور محکمہ صحت کی رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے 6 نومبر 2019 کو چھٹی پیشی پر ایڈیشنل سیشن جج ارشد انجم نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی شجاع آباد کو ڈاکٹر عطاء محمد وینس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر متوفیہ کے بھائی ناصر عباس نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ انصاف کرنے پر میں معزز عدالت کے جج ارشد انجم اور اپنے وکیل عمران کھاکھی ایڈووکیٹ کا انتہائی مشکور ہوں۔
ڈاکٹر کی غفلت