صادق آباد:14سالہ مغوی7روزبعدبازیاب 2اغواء کارگرفتار

    صادق آباد:14سالہ مغوی7روزبعدبازیاب 2اغواء کارگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(نامہ نگار)ایک کروڑ تاوان کے لئے اغواء ہونے والا 14سالہ بچہ کو تھانہ سٹی پولیس نے 7دن بعد بازیاب کروا کر دو اغواء کار ملزم گرفتار کرلیے۔ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع۔،تفصیل کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد،ڈی ایس پی حافظ خضر نے تھانہ سٹی صادق آبادمیں پریس (بقیہ نمبر59صفحہ7پر)

کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 5نومبرکو دو ملزمان نے شعیب ٹاؤن سے 14سالہ احد کو اغواء کیا اور اسے کچے منتقل کردیا تھا ملزمان نے بنٹے کھیلتے ہوئے بچے سے گھریلو معلومات حاصل کیں اور اسے اغواء کرنے کا فیصلہ کیا ملزمان کا کچہ میں ایک شخص نذیرا سے رابطہ تھا جس کے بعد انہوں نے بچہ سے اس کی دادی کا نمبر لے کر اسے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ پولیس نے پہلے دن ہی مقدمہ درج کرلیا تھا جس کے بعد ڈی پی او رحیم یارخان کی ہدایت پر میرے زیر نگرانی متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئیں جس پر میں نے اپنی ٹیم ایس ایچ او سٹی چوہدری فقیر حسین اور ایس ایچ او بھونگ صادق حسین ودیگر پولیس افسران کے ساتھ بچہ بازیابی کے لئے اقدامات شروع کئے ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ پولیس کو معلومات ملی کے اغواء کار پولیس کے خوف سے بچہ کو کسی دوسری جگہ منتقل کررہے ہیں جس پر پولیس نے علاقہ نے بھرپور انداز میں ناکہ بندی کی تو دوران ناکہ بندی اغواء کار رفیق اور عدیل بچہ کے ساتھ گرفتار کرلئے گئے جب کہ ان کا ایک سرغنہ نذیرا گنے کی فصل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا انہوں نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ وہ پہلے 6موٹر سائیکل بھی چوری کر چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے بڑی واردات کرنے کا فیصلہ کیا بعدازاں عمائدین علاقہ اور بچے کے ورثاء نے پولیس افسران کو ہار پہنائے اور ان کا شکریہ ادا کیا جب کہ ڈی ایس پی صادق آباد نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ چک نمبر 151پی میں پٹرول پمپ اور زکریہ گاڑڈن کے پاس ڈیپارٹمنٹل سٹور پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتارکرلیا جائیگا اس موقع پر ایس ایچ او سٹی چوہدری فقیر حسین،ایس ایچ او بھونگ صادق حسین شاہ اور تفتیشی اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد یونس عباسی،شبیر احمد گوائیہ بھی موجود تھے۔ڈی پی او رحیم یارخان نے بچہ کی باحفاظت بازیابی کرنیو الی ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
مغوی بازیاب