درخت سے ٹہنیاں کیوں توڑیں،مخالفین نے خاتون پر کتا چھوڑ دیا، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

  درخت سے ٹہنیاں کیوں توڑیں،مخالفین نے خاتون پر کتا چھوڑ دیا، تشویشناک حالت ...

  



کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) درخت سے ٹہنیاں توڑنے سے منع کرنے پر مخالف نے خاتون پر خونخوارکتا چھوڑ دیا، زخمی خاتون ہسپتال (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

داخل، کتا مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقے موضع کہاوڑ میں اللہ وسایا کی بیو ی حمیدہ اختر اپنے بھائی سیف اللہ ہانس کے گھر ملنے آئی ہوئی تھی، سیف اللہ ہانس جس نے ریلوئے کو ارٹر میں رہائش رکھی ہوئی تھی کہ کوارٹر کے قریب مکان میں بھوسہ بھی رکھا ہوا تھا کہ مذکورہ مکان میں بیری کے درخت سے رمضان لوہار کی بیو ی بیری کی ٹہنیاں کاٹ کرلے گئی، رمضان کی بیو ی کو ٹہنیاں لے جانے سے حمیدہ اختر نے منع کیا تو اس نے اپنے خاوند رمضان لوہار کو بلالیا جس نے آتے ہی اپنا خونخوارپالتو کتاحمیدہ اختر پر چھوڑ دیا،کتے نے حمیدہ اختر کی بائیں ٹانگ کی پنڈلی پر کاٹ لیا، شدید زخمی حمیدہ اختر ہسپتال داخل کرا دیا گیا، پولیس محمود کوٹ نے متاثرہ حمیدہ اختر کی مدعیت میں مقدمہ نمبر3941زیر دفعہ 289درج کرکے رمضان اور اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

ٹہنیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر