کوالٹی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،جمشید مہمند

کوالٹی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،جمشید مہمند

  



شیرگڑھ(نامہ نگار)مسلم لیگ ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری ایم پی اے جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ کوالٹی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا عوام کی ٹیکسوں سے قومی خزانے میں جمع کی ہوئی رقم کو عوام کی فلاح و بہبود پر پوری ایمانداری سے خرچ کیا جائیگا وہ گذشتہ روز قلعہ کلے میں ایم پی اے فنڈ سے ایک کروڑ روپے لاگت سے ایک کلو میٹر سڑک کے جاری تعمیراتی کام کے معائنے کے دوران سرکاری اہلکاروں اور عوام سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے انشاء اللہ ان پر پورا اتروں گا انتخابات کے دوران کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کا عزم کیا ہوا ہے حلقے میں کوئی علاقہ پسماندہ نہیں رہیگا جس کا وعدہ شہید بھائی ایم پی اے عمران خان مہمند نے کیا تھا اب پ پورا ہو رہا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر