بنوں، دو متحارب خاندانوں میں دیرینہ عداوت ختم

  بنوں، دو متحارب خاندانوں میں دیرینہ عداوت ختم

  



بنوں (بیورورپورٹ)بازار احمد خان کے مراد خان اور بوزہ خیل کے واجد خان کے خاندانوں کے مابین اقدام قتل کی دشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی کچھ عرصہ پہلے فائرنگ کے ایک واقعے میں بوزہ خیل کے واجد خان ولد بنارس خان زخمی ہوئے تھے اور دونوں خاندانوں کے مابین دشمنی ختم کرنے کیلئے حاجی ملک عمر خطاب خان،عرفان خان،نصیب خان ودیگر مشران نے کوششیں کیں جو کہ کامیاب ہوئیں منگل کے روز مراد خان کے خاندان نے درجنوں مشران اور علماء کرام کے ہمراہ بوزہ خیل میں واجد خان کے خاندان کے ہاں پختون روایات کے مطابق ننوتے جرگہ بھیجا اور دس لاکھ روپے نقد،دو دنبے پیش کئے جسے واجد خان کے خاندان کے افراد عارف خان اور اعجاز خان نے معاف کرتے ہوئے دشمنی ختم کرنے اور آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد کیا اور موقع پر دونوں خاندانوں نے ایک دوسرے کے ساتھ بغلگیر ہوکر دشمنی ختم کرنے کا اعلان کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر