کھیل کود زندگی کا اہم جز اور صحت مند جسم کا ضامن ہے،سید اکرام

      کھیل کود زندگی کا اہم جز اور صحت مند جسم کا ضامن ہے،سید اکرام

  



شیرگڑھ(نامہ نگار)سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر تخت بھائی سید اکرام نے کہا ہے کہ صحت مندجسم میں صحت مند دماغ ہوتے ہے کھیل کود زندگی کا اہم جزو اور صحت مند جسم کا ضامن ہے جس ملک کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویراں ہوتے ہیں اساتذہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دیں اور بچوں کو مستبل میں آنے والے چیلنجز کے لئے تیار کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز تحصیل تخت بھائی کے پرائمری سکولز ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ کھیل کود بچوں میں مقابلے کا رجحان پیدا کرتا ہے ان میں صبر اور برداشت کا مادہ پیدا کرتا ہے اور زندگی میں آنے والے چیلنجز کے لئے تیار کرتا ہے اساتذہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی شریک کرے تاکہ ان کا جسم صحت مند ہو اور ہر قسم حالات کا مقابلہ کریں اور مہذب شہری بن جائیں

مزید : پشاورصفحہ آخر