علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت بی اے انگلش کا پیپر آؤٹ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت بی اے انگلش کا پیپر آؤٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سٹاف رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیراہتمام بی اے انگلش کا پیپر آؤٹ ہوگیا، انتظامیہ نے دونوں پرچے منسوخ کردئیے۔ تفصیل کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت گریجوایشن کی سطح پر سالانہ امتحانات ہورہے ہیں لیکن یونیورسٹی کنٹرولر کی نا اہلی اور (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)
موبائل انسپکٹرز کی غفلت کے باعث امتحانات کے پرچے مسلسل آؤٹ ہو رہے ہیں۔ ایک ماہ تیسرا پیپر آؤٹ ہوگیا۔گزشتہ روز بی اے انگریزی کا پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا۔جس کے بعد امتحان شروع ہونے سے پہلے ہی پورے ملک میں بی اے انگریزی کے پیپرز منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔اس سلسلے می امیدواروں کو اوپن یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری ہونے والے موبائل میسج بھیجا گیا کہ پرچہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا ہے اور انگریزی کا پرچہ دوبارہ لینے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔واضح رہے کہ اوپن یونیورسٹی کے تحت گزشتہ ایک مہینے میں آؤٹ ہونے والے پرچوں کی تعداد تین ہو چکی ہے۔