اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد

اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد

  



پشاور(سٹی رپورٹر)اہلسنت والجماعت پشاورکے زیراہتمام 12ربیع الاول کے حوالے سے گھنٹہ گھرچوک میں سیرت النبی ؐکانفرنس کاانعقادکیاگیاجس کی صدارت پشاورکے امیرمولانافخرعالم زمان صدیقی کررہے تھے اس موقع پراہلسنت والجماعت کے صوبائی رہنماء حاجی فضل وہاب صافی حاجی طارق حیدری،صابراللہ حیدری،سرورجان رحمان،شکیل احمدصدیقی اوردیگررہنماء بھی موجودتھے تقریب کے مہمان خصوصی مولانافریداللہ حیدری تھے اپنے خطاب میں مولانافریداللی حیدری،مولانافخرعالم زمان صدیقی اوردیگرنے کہاکہ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم دین اور عقیدہ ختم نبوت کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے یہ ملک حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں کا ہے اس ملک میں شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا دوسرا کوئی نظام نہیں چلنے دینگے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کا دفاع خون کے آخری قطرے تک کرینگے کسی کو یہود و نصاری کے نظام و غلامی پر ناز ہوگا مگر ہمیں الحمد للہ محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی پر ناز ہیں اور مکہ و مدینہ سے محبت ہے اور حضور علیہ السلام کی ریاست مدینہ کے حقیقی قیام کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ف

مزید : پشاورصفحہ آخر