عامر ڈ وگر کی مشیر پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات، گیس بحران پرتبادلہ خیال

  عامر ڈ وگر کی مشیر پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات، گیس بحران پرتبادلہ خیال

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے گزشتہ دنوں وزیر اعظم کے مشیر برائے پٹرولیم ندیم بابر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے موسم سرما کی آمد کے حوالے سے سوئی گیس کی سپلائی کے ایشوز کے حوالے سے خصوصی طور پر آگاہ کیا اور کہا کہ رواں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

سیزن میں ملتان میں گیس کی یکسر اور مسلسل سپلائی بے حد ضروری ہے، ماضی کی حکومتوں نے ملتان کی سپلائی کا کوٹہ جان بوجھ کر کم کردیا تھا جس کی وجہ سے نہ صرف گھریلو سطح پر بلکہ صنعتوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ وزارت گیس کی بہتر سپلائی کے حوالے سے ایسے اقدامات اٹھائے جس سے عوام کو ریلیف مل سکے۔ اس موقع پر مشیر پٹرولیم ندیم بابر نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ملتان میں سوئی گیس کی سپلائی اور نئی لائنوں کی تنصیب کے حوالے سے مشکلات کا حل نکالا جائے گااور شہریوں کو گیس کی سپلائی کے حوالے سے شکایات نہ ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی پائپ لائنوں کی تنصیب ہو یا گیس کی سپلائی اس حوالے سے عوامی ضروریات کو ضرور مدنظر رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر