ایم ایس ڈاکٹر سعید نے بٹ خیلہ ہسپتال کو ترقی پر گامزن کیا،گل زمین

ایم ایس ڈاکٹر سعید نے بٹ خیلہ ہسپتال کو ترقی پر گامزن کیا،گل زمین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)پی ڈبلیوڈی لیبریونین محکمہ انہارکے صوبائی صدر گل زمین خان نے کہاہے کہ ہم بٹ خیلہ ہسپتال کوترقی کے راہ پرگامزن کرنے کیلئے ایم ایس ڈاکٹرسعیدالرحمان خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے تھوڑی سی مدت میں ہسپتال میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے نئے بلڈنگ پربھی کام تیز کردیاہے جس کاساراکریڈٹ ایم ایس ڈاکٹرسعیدالرحمان کوجاتاہے انہوں نے کہاکہ بٹ خیلہ ہسپتال کے ملازم کے چوری شدہ گاڑی جومالاکنڈلیویز نے تین دنوں کے اندراندربرامد کرلیاہے ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ موٹرکارمیں ملوث ملزم کوبھی گرفتارکیاجائے اورجومافیاملزم کے پشت پناہی کررہے ہیں ہم اس کے پرزورمذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم ڈاکٹرسعیدالرحمان کویقین دلاتے ہیں کہ جو بھی شخص ہسپتال کے ترقی ہے رکاوٹیں ڈالتے ہیں ان کے خلاف بھی قانونی کاروائی کیاہے اس مہم میں ہم ان کے شانہ بشانہ ہونگے۔