حکمران نوازشریف کی بیماری پرسیاست کررہے ہیں، شہناز سلیم

حکمران نوازشریف کی بیماری پرسیاست کررہے ہیں، شہناز سلیم

  



ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر) حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں، میاں نواز شریف بیمار، لیکن حکمران میاں نواز شریف کی بیماری پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔ انہیں علاج کے لئے فوری ملک سے باہر بھیجا جائے۔جعلی مینڈیٹ سے اقتدار میں آنے والے کٹھ پتلی حکمران جلد رخصت ہونے والے ہیں آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں موجودہ (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

حکو مت نے عوام کو مہنگائی بے روزگاری کے سونامی میں ڈبو دیا، نئے الیکشن ہی واحد حل ہیں جس سے ملک سیاسی انتشار سے بچ سکتا ہے حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کر لیا، عمران خان سکھوں کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون کی ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ مسلم لیگ نون شعبہ خواتین کے زیراہتمام میاں نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔ مسز شہناز سلیم ملک ایم این اے نیکہا، نااہل کٹھ پتلی حکمرانوں سے حکومت چل نہیں رہی میاں نواز شریف شدید بیمار لیکن حکمران ان کی بیماری پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔ عمران خان میاں نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں کہا آزادی مارچ کامیاب جا رہا ہے متحدہ اپوزیشن جلد عمران خان کو گھر بھیجے گی۔

شہناز سلیم

مزید : ملتان صفحہ آخر