ایل پی جی مہنگے داموں فروخت‘ دکانداروں نے مرضی کے ریٹ رکھ لئے

  ایل پی جی مہنگے داموں فروخت‘ دکانداروں نے مرضی کے ریٹ رکھ لئے

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت‘ گراں فروشی عروج پر پہنچ گئی‘ غیر قانونی ری فلنگ کرنے والے دکاندار من مرضی کے ریٹ پر فروخت کرنے لگے‘کوئی کنٹرول ریٹ نہیں اور نہ ہی کوئی پوچھنے والا ہے۔تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی کے باعث ایل پی جی کی گراں فروشی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ جگہ جگہ غیر قانونی طور پر ری فلنگ کرنے والے دکاندار من مرضی ریٹ پر ایل(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

پی جی فروخت کر رہے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ مختلف دکاندار‘ 130‘120اور روپے فی کلو ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں۔ 95فیصد دکانداروں کے پاس ایل پی جی فروخت کرنے کا لائسنس ہی نہیں ہے۔زیادہ تر دکاندار 130روپے کلو ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ ایل پی جی مختلف کوالٹی میں آرہی ہے۔ اچھی کوالٹی کی ایل پی جی 130روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ ناقص کوالٹی کی ایل پی جی بھی مارکیٹ میں مو جودہے جس کی صارفین کو پہنچان نہیں ہے۔صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز ٹیکس ختم کرکے ایل پی جی سستی کی جائے اور ضلعی انتظامیہ ضلع کی سطح پر بھی قیمتیں کنٹرول کرے جبکہ غیر قانونی طور پر ایل پی جی کی ر ی فلنگ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر