تعلیم کے بغیر قوم ترقی نہیں کرسکتی، نجیب الدین اویسی

  تعلیم کے بغیر قوم ترقی نہیں کرسکتی، نجیب الدین اویسی

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)فاصلاتی نظام تعلیم ملازمت پیشہ اورکاروباری افراد کیلئے حصول تعلیم کابہترین ذریعہ ہے شہریوں کواس سہولت سے بھرپور طریقہ سے مستفید ہوناچاہیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہاولپورریجنل کیمپس کی کارکردگی قابل تحسین ہے ان خیالات کااظہار چیئرمین(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

قائمہ کمیٹی برائے تعلیم وایم این اے میاں نجیب الدین اویسی نے یونیورسٹی کے دورہ کے دوران ریجنل ڈائریکٹر خواجہ صابر حسین اوردیگرسٹاف سے ملاقات کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پاکستانی عوام کودنیاکامقابلہ کرنے کیلئے بہترین نظام تعلیم متعارف کرایاہے جس کی ڈیگری تمام ریگولر یونیورسٹیوں کے مساوی ہے انہوں نے کہاکہ کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی انہوں نے مزید کہاکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کابہاولپورمیں ریجنل کیمپس کسی نعمت سے کم نہیں کیونکہ انڈیا سے ملتی ہوئی بارڈرلائن سے لے کرصادق آباد، منچن آباد اورلودھراں تک کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے تعلیم میاں نجیب الدین اویسی نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کادورہ بھی کیااورانہوں نے ریجنل ڈائریکٹر خواجہ صابرحسین اوردیگر سٹاف کی بہترین کارکردگی اوریونیورسٹی میں آنیوالے طالب علموں کیساتھ اچھابرتاؤ ممکنہ سہولیات کی فراہمی پر ان کی تعریف بھی کی۔ اس موقع پرریجنل ڈائریکٹر خواجہ صابر حسین، انچارج بی اے پروگرام محمدنویداصغر اور اسسٹنٹ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی آصف جاوید قیصرانی بھی موجود تھے۔

نجیب اویسی

مزید : ملتان صفحہ آخر