کمشنر آرپی او، ڈی سی،ڈی پی او کی  شہید کانسٹیبل کے گھر آمد، لواحقین سے  اظہار تعزیت، قبر پرپھول چڑھائے

      کمشنر آرپی او، ڈی سی،ڈی پی او کی  شہید کانسٹیبل کے گھر آمد، لواحقین سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ریاض ملک آرپی او عمران احمر،ڈپٹی کمشنر وقاص رشید اور ڈی پی او اسد سرفراز کے ہمراہ ڈاکوؤں کے ساتھ جوانمردی سے مقابلہ(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)


 کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل محمد سلمان کے گھر شاہ صدردین گئے۔لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی انہوں نے شہید کے قبر پر بھی حاضری دی۔پھولوں کی چادریں چڑھانے کے ساتھ دعائے مغفرت کی گئی۔کمشنر نے شہید کانسٹیبل کے بیٹے کو گلے لگا کر پیار کیا۔کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ڈاکووں کا قلع قمع کرکے علاقہ میں امن لائیں گے۔عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے تاہم فورسز کی قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ شیر دل جوان پولیس کا فخر اور محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں۔کمشنر نے شہید کے لواحقین والد، بھائیوں، بیٹوں اور دیگر سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
اظہار تعزیت