میپکو ریجن: ہزاروں گھروں و عمارتوں کے اوپرسے بجلی تنصیبات ہٹائی نہ جاسکیں 

میپکو ریجن: ہزاروں گھروں و عمارتوں کے اوپرسے بجلی تنصیبات ہٹائی نہ جاسکیں 

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ریجن میں ہزاروں گھروں و عمارتوں کے اوپر بجلی کی تنصیبات ہٹائی نہ جاسکیں۔ موت منڈلانے لگی۔ مکین خوف کے سائے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے۔ ماضی میں کئی حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت متعد د افراد جان گنوا چکے ہیں مگر اس مسئلے کا حل نہیں نکالاجا سکا ہے۔ بیشتر گھروں کے اندر ٹرانسفارمرز و پول تک نصب ہیں جس پر متاثرین میں بے چینی پھیل گئی ہے۔(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

متاثرین نے میپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر‘ ایم ڈی پیپکو‘ سیکرٹری پاور ڈویژن سے مطالبہ کیاہے کہ گھروں و عمارتوں کے اوپر سے ایل ٹی و ایچ ٹی لائنوں سمیت بجلی تنصیبات ہٹائی جائیں اور ان کی زندگیاں محفوظ بنائی جائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر