صحت انصاف کارڈ عوام کیلئے تحفہ ہے، ڈاکٹر اختر ملک

صحت انصاف کارڈ عوام کیلئے تحفہ ہے، ڈاکٹر اختر ملک

  



 ملتان (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈز کی بدولت لاکھوں مستحقین علاج ومعالجہ کی سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں۔ حکومت پنجاب نے مختص کئے گئے تمام سرکاری و نجی ہسپتالو ں کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ صحت انصاف(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

 کارڈ کے مستحقین کو ترجیح دیں، مختلف ٹیسٹوں کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ان کے آپریشنز بھی کئے جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نواحی بستیوں جھنڈے والا اور بستی مان میں مستحقین میں صحت انصاف کارڈز کی تقیسم بارے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکن اوراہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ صحت انصاف کارڈز حکومت کی طرف سے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے، اس کارڈ کی بدولت مستحق افراد اپنا اور اپنے خاندان کا 7لاکھ 20ہزار روپے میں علاج سرکاری و نجی نامز د ہسپتالوں سے کراسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن مستحقین کے کارڈ ز نہیں بنے انہیں بھی یہ کارڈز جلد فراہم کردیئے جائیں گے۔ علاج و معالجہ کی سہولیات ہر شہری کو فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت اس مقصد کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا صحت انصاف کارڈز کے مستحقین کی علاج و معالجہ میں مشکلات اور رکاوٹوں کا بھی نوٹس لیا جارہاہے۔ ہم بلا امتیاز عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ اس نیک مقصد میں ہم کسی قسم کی رکاوٹوں کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔بعدازاں صوبائی وزیر نے بستی جھنڈے والا اور بستی مان کے رہائشی افراد میں سینکڑوں صحت کارڈ ز بھی تقسیم کئے۔

اختر ملک

مزید : ملتان صفحہ آخر