باوقار قومیں اپنے آرٹ اورکلچر کو زندہ رکھتی ہیں، ڈاکٹر محمد طفیل

باوقار قومیں اپنے آرٹ اورکلچر کو زندہ رکھتی ہیں، ڈاکٹر محمد طفیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی): وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کا علاقہ اپنی خوبصورتی کے لحاظ سے پاکستان کے کسی بھی شہر سے کم نہیں ہے باوقار قومیں اپنے آرٹ اور کلچر کو زندہ رکھتی ہیں۔ اور اس کا بہترین ذریعہ تصویر ہو سکتا ہے۔ پاکستان کے بڑے شہروں میں تصویری نمائشیں ریگولر بنیاد پر ہوتی ہیں جن کا مقصد علاقے کے رنگ، (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)


ثقافت، موسیقی اور خوبصورتی کو اجاگر کرنا ہوتا ہے، امید ہے کہ تصویری نمائشیں ڈیرہ غازی خان میں میں سیاحت کے فروغ میں بہت اہم کردار ادا کریں گی۔انہوں نے یہ بات وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر ڈویژنل انتظامیہ ڈی جی خان کی نگرانی میں پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے اشتراک سے آرٹس کونسل میں ایکسپلورنگ ڈی جی خان کے نام سے ایک تصویری نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہی.تقریب میں پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح، غازی یونیورسٹی سے پروفیسر شعیب رضا، پروفیسر عمران لودھی، پروفیسر سمیرا عمران لودھی، پروفیسر ثمرین رمضان  اور دیگر نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض محبوب جھنگوی نے ادا کیے۔ مہمان خصوصی کو تصویری نمائش کامعائنہ کراایا گیا اس موقع پر پروفیسر شعیب رضا نے مہمانوں کو تصاویر کی تفصیل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر بتایاگیا کہ ڈیرہ غازی خان کا خطہ پورے پاکستان میں ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے، اس کا جغرافیائی محل وقوع  چاروں صوبوں کو آپس میں ملاتا ہے۔اس میں بیک وقت پہاڑ، صحرا، دریا، دامان، سبزہ، اور ہر طرح کی ثقافت موجود ہے، یہاں پر بلوچی اور سرائیکی کلچر کا انتہائی خوبصورت امتزاج ملتا ہے۔تصویری نمائشیں کسی بھی علاقے کی خوبصورتی کو دوسرے لوگوں تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہو سکتی ہیں اور اس سے علاقے کی سیاحت کو فروغ مل سکتا ہے۔تقریب میں مقامی گلوکار عادل اور نبیل نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا. 
ڈاکٹر محمد طفیل