گرے والا چیک پوسٹ پراہلکاروں نے شہریوں کو لوٹنا معمول بنالیا

گرے والا چیک پوسٹ پراہلکاروں نے شہریوں کو لوٹنا معمول بنالیا

  



ملتان (خبر نگار خصوصی)گرے والا پولیس چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کی چاندی،ہیڈ محمد والا سے ملتان جانے والے موٹر سائیکل سواروں،ٹریکٹر ٹرالیوں اور مویشی لے کر جانے والے افراد کے الگ الگ ریٹس مقرر،اہلیان علاقہ کا سی پی او ملتان سے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف موثر کارروائی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ملتان کی حدود میں قائم پولیس چیک پوسٹ گرے والا کے اہلکاروں نے ہیڈ محمد والا سے ملتان اور ملتان سے ہیڈ محمد والا کی طرف  جانے والے مسافروں سے بدتمیزی کرنے کے(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

 ساتھ ساتھ موٹر سائیکل سوارو ں کو کاغذات کی چیکنگ کی آڑ میں پیسے لینا معمول بنا لیا ہے اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیوروں اور مویشی لے کر جانے والے بیوپاریوں سے انٹری کے نام پر پیسے وصول کرتے ہیں،اہلیان علاقہ نے سی پی او ملتان سے موثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پنجاب پولیس میں موجود کالی بھیڑیں جو محکمہ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان سے چھٹکارہ حاصل ہوسکے۔

گرے والا

مزید : ملتان صفحہ آخر