پاکستان درست سمت میں گامزن، تاجر برادری معیشت کی بہتری کیلئے اپنا حصہ ڈال رہی ہے: مشیر تجارت

    پاکستان درست سمت میں گامزن، تاجر برادری معیشت کی بہتری کیلئے اپنا حصہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(آئی این پی)  وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی ٹیم کے مطابق پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے، اب تجارتی خسارا بھی کم ہو رہا ہے، ورلڈ بنک کی ریٹنگ میں پاکستان کی بہتری ہوئی ہے، اپیریل کی صنعت کی برآمد میں سترہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ورلڈ فیشن کنونشن میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہونے والا ایف ٹی اے معاہدہ دسمبر سے(بقیہ نمبر5صفحہ12پر)


 لاگو ہو جائے گا، اس معاہدے سے اپیریل کی صنعت کو مزید ترقی ملے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی کاروباری برادری ملک سے بے روزگاری کو ختم کر سکتی ہے، ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اپنا حصہ ڈال رہی ہیانہوں نے کہا کہ آئندہ سال جون میں تجارتی خسارا مزید کم ہو جائے گا، ہماری گارمنٹس کی صنعت میں ترقی کی بہت صلاحیت ہے، عالمی سطح پر ہمارے ملبوسات مانے جاتے ہیں اسی لیے ہم گارمنٹس کی صنعت کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گارمنٹس پر ہم زیادہ سے زیادہ توجہ اس لیے دے رہے ہیں تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ یارن اور کورے کپڑے کی ایکسپورٹس میں کمی اچھی بات ہے کیونکہ اس سے ویلیو ایڈیشن گارمنٹس کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔۔ کنونشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہاں مغربی دنیا سے بہت سے سرمایہ کار آئے ہیں جو پاکستان کے عالمی برانڈز کی برآمدات میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔
مشیر تجارت