فرانسیسی سفیر مارک بارٹی کااہلیہ کے ہمراہ کرافٹ بازار کادورہ، ہنر مند وں کی تعریف کی
ملتان (نیوز رپورٹر) فرانس کے پاکستان میں تعنیات سفیر مارک بارٹی نے اپنی اہلیہ یاسمینہ مارک اور ثقافتی تعاون کے قو نصلر آندرے (بقیہ نمبر6صفحہ12پر)
کے ہمراہ ایوان تجارت وصنعت ملتان کے ایکٹنگ سیکرٹری محمد شفیق کی رہنمائی میں قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم کے نیچے قائم ملتان کرافٹ بازار اور ہنرمند محمد واجد کے کارخانہ معصوم شاہ روڈ کا دورہ کیا ملتان کرافٹ بازار میں عبدالرحمن نقاش نے انہیں گلاس کٹ ورک،نقاشی،کیمل سکن،بلاک پرنٹنگ،اوکیر سازی،کشیدہ کاری،سلائی کڑھائی کے کام کا بغور جائزہ لیا اور ان ہنرز کو نایاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرانس سفارت خانہ اسلام آباد بلیو پاٹری اور نقاشی کی پروموشن کے لیے اقداما ت کرے گا اور فرانس اور پاکستانی دستکاروں کے وفود کا تبادلہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمیں اس قسم کے کام اسلام آباد میں نظر نہیں آتے انہوں نے ہنر مند محمد واجد کے کارخانہ کا دورہ کرتے ہوئے وہاں بلیو پاٹری اور نقاشی کا کام ہوتے دیکھا اور ہنر مندی کی تعریف کی اور اس فن کی پروموشن کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
دورہ