وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار  کا دورہ ڈیرہ متوقع‘ انتظامات فائنل

وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار  کا دورہ ڈیرہ متوقع‘ انتظامات فائنل

  



ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا تین کے اندر ڈیرہ غازی خان کا دورہ متوقع ہے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

 جہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اورسنگ بنیاد رکھنے ساتھ متعدد ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کریں گے۔کمشنر مدثر ریاض ملک نے ہنگامی اجلاس منعقد کرکے انتظامات کی بروقت تکمیل کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید اور دیگر افسران شریک تھے کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار ممکنہ دورہ کے دوران ڈیرہ غازی خان،تونسہ،بارتھی اور دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے۔ ٹیچنگ ہسپتال سمیت ضلع کے مختلف مراکز صحت اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا اچانک معائنہ کریں گے۔اجلاس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسیٰ رضا،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور دیگر افسران موجود تھے۔

متوقع

مزید : ملتان صفحہ آخر