ذیابیطس سے آگاہی کاعالمی دن کل منایا جائے گا

ذیابیطس سے آگاہی کاعالمی دن کل منایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقائع نگار)  ورلڈ شوگر ڈے کل 14 نومبر(جمعرات)کو منایا جائے گا۔اس مرض کے حوالے سے آگہی پیدا کرنے کے لیے تقریبات منعقد ہوں گی۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)


و ہسپتال کے شعبہ اینڈوکرائنالوجی و شوگر کے زیر اہتمام آگہی سیمینار منعقد ہوگا۔اس وقت دنیا میں 30 کروڑ افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں۔پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 4 کروڑ سے زائد ہے۔شوگر کو بیماریوں کی ماں بھی کہا جاتا ہے۔سادہ خوراک،سبزیوں کا استعمال،چہل قدمی اور ورزش کے ذریعے اس مرض سے بچنا ممکن ہے۔نشتر ہسپتال میں قائم شوگر کلینک محدود سطح پر طبی سہولیات فراہم کررہا ہیاور کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کا شکار ہے۔دریں اثناء عالمی یوم نمونیہ گذشتہ روز(12 نومبر،منگل) منایا گیا۔
عالمی دن