ڈیرہ،ساتویں جماعت کے طالبعلم کے اغواء کی کوشش ناکام

ڈیرہ،ساتویں جماعت کے طالبعلم کے اغواء کی کوشش ناکام

  



ڈیرہ اسما عیل خان(بیورورپورٹ) دوستی سے انکار پر ملزم کی اسلحہ کی نوک پر ساتویں کلاس کے طالب علم کو اغواء کرنے کی ناکام کوشش، طالب علم کے شور شرابے پر ملزم فرار ہوگیا۔ متاثرہ طالب علم کے والد کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن میں تجمل خان ولد اسلم نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کا بیٹا ابوبکر صدیق جو کہ ساتویں کلاس کا طالب علم ہے کو ملزم شعیب عرف عرفان ولد رحیم گل سکنہ ظفر آباد کالونی زبردستی دوستی کرنے پر مجبور کرتا تھا اور میرے بیٹے کے انکار پر ملزم نے اسے اسلحہ کی نوک پر اغواء کرنے کی کوشش کی تاہم شور شرابے پر فرار ہوگیا۔ ڈیرہ ٹاؤن پولیس نے متاثرہ طالب علم کے والد کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف 364-A, 511-53CPAکی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر