سابق پارلیمانی سیکرٹری میاں آصف منظور کی ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت

سابق پارلیمانی سیکرٹری میاں آصف منظور کی ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق پارلیمانی سیکرٹری زراعت و سابق ایم پی اے میاں آصف منظور موہل نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، مقامی (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)


ہوٹل میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی عہدیداران کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس۔میاں آصف منظور نے کہا کہ میں نے پاکستان مسلم لیگ ن کو 2013 میں خیر آباد کہہ دیا تھا اور سات سال آزاد حیثیت سے سیاست کی ہے اور اب میں نے بہت ہی سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے کہ میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہو جاؤں کیوں کہ میرے والد مرحوم میاں منظور احمد موہل سابق ڈپٹی اسپیکر نے بھی سیاست کا آغاز پاکستان پیپلزپارٹی سے ہی کیا تھا۔لہٰذامیں بھی اس پارٹی کے لوگوں کو اپنے گھر کے افراد کی طرح سمجھتا ہوں پاکستان پیپلزپارٹی میں تمام خاندانی لوگ موجود ہیں اور ایک نظریاتی پارٹی ہے اور اب میری کوشش ہو گی کہ میں ضلع بہاولنگر کی گلی گلی پاکستان پیپلزپارٹی کا پرچم لہراؤں اور اسے مزید فعال کروں۔اس موقع پر ضلعی صدر محمد اشرف بھٹی،جنرل سیکرٹری ملک محمد سلیم،ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری عبدالعزیز خاں اور ملک رستم و دیگر سینکڑوں اراکین بھی موجود تھے۔
شمولیت