ختم نبوت، مدارس کے تحفظ کیلئے آخری  حد تک جائیں گے، عبدالحمید تونسوی

ختم نبوت، مدارس کے تحفظ کیلئے آخری  حد تک جائیں گے، عبدالحمید تونسوی

  



 ملتان (سپیشل رپورٹر)ناموس رسالت،ختم نبوت اورمدارس کے تحفظ کے لیے آخری حدتک جائیں گے،ملک کااسلامی تشخص کبھی ختم نہیں کرنے دیاجائے گا، ریاست مدینہ کاامتیازمساوات(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

،فری انصاف،معاشی ناہمواری کاخاتمہ،قیام دین،اقلیتوں کاتحفظ اورسودکاخاتمہ ہے۔آپؐسے محبت اور چاہت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے۔ناموس رسالت پر ہماری جان بھی قربان ہے۔رسول ِ رحمت ؐ کی مبارک آمد سے لسانی، علاقائی، نسلی اور قومی چوہدراہٹ کے بُت پاش پاش کر دیے گئے، افتادہ و پسماندہ طبقات کو جتنا تحفظ و احترام رسولِؐنے عطا فرمایا، دنیا کے کسی بھی آئین و قانون میں اس کی نظیر نہیں ملتی، آپؐ کی سیرت طیبہ کا ہر پہلو روشن، تابندہ، رخشندہ، درخشندہ اور چمکدار نظر آتا ہے،مسلمان اللہ اور اس کے رسول ؐکے احکامات پر زندگی بسرکرکے دین اور دنیا کی بھلائیاں حاصل کرسکتا ہے۔ان خیالات کااظہارجامعہ فاروقیہ شجاع آبادکے زیرانتظام،شہرکے معروف ترین علاقہ سٹی چوک پرمنعقدہ سالانہ”تذکرہ خیرالوری ؐ کانفرس“ سے علماء نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے مناظراسلام مولاناعبدالحمیدتونسوی نے کہا کہ آج کے مقدس اور بابرکت دن کی مناسبت سے یہ ضروری ہے کہ بحیثیت اُمتی ہماری ہر ہر ادا میں سیرت رسولؐ کا عکس نظر آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے نبیؐ شافع محشر، رحمت ہی رحمت اورسراپا محبت ہیں۔ آپ ؐکی سنت کی پیروی اور آپ کی شفاعت ہی ہمارے لیے نجات ہے۔خطیب اہلسنت،قاری قرآن،مولاناقاری محمدادریس اجمل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیغمبرخیرالوریؐہی اللہ تعالیٰ کے بعد،وہ کامل ترین ہستی ہیں، جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل راہنمائی کا پور اسامان رکھتی ہے۔ آج انسانیت کے پاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے، جسے قرآن مجید نے اسوہئ حسنہ قراردیا۔ہم اپنی روزمرہ کی زندگی شریعت کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں۔ جامعہ فاروقیہ شجاع آبادکے نائب مدیرمفتی محمدطیب معاویہ الازہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ نبیؐسے بے پناہ محبت رکھتا ہے۔ محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کے معمولات زندگی ہی قیامت تک کے لیے شعار ومعیار ہیں، یہی وجہ ہے کہ سیرۃ النبیؐ کا ہر گوشہ تابناک اور ہر پہلو روشن ہے، یومِ ولادت سے لے کر روزِ رحلت تک کے ہر ہر لمحہ کو قدرت نے محفوظ کرادیا ہے، سیرت رسولؐ پرعمل ہی ہماری نجات کاذریعہ ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں جامعہ فاروقیہ شجاع آباد کی تعلیمی ورفاہی کارکردگی کا ذکرکرتے ہوئے کہااس چمن کے اصل باغباں شیخ التفسیروالحدیث مولانازبیراحمدصدیقی اپنی علالت کی وجہ سے کانفرس میں تشریف نہیں لاسکے، جس کی شدت سے کمی محسوس ہورہی ہے،لیکن ہم سب دعاگوہیں، اللہ تعالی انہیں جلدازجلدشفائے کاملہ عطافرمائیں۔کانفرس میں معروف ثناء خوان رسول صلی اللہ علیہ وسلم قاری محمدشاہدعمران عارفی نے نعتیہ کلام پیش کیا،جبکہ اس موقع پرجامعہ کے نونہال طلباء نے عربی، اردومیں نعتوں، نظموں اورتقریروں کے ذریعے سماں باندھ دیا۔کانفرس میں شجاع آبادشہرکے تاجران،وکلاء،صحافی حضرات اورشہریوں کی بڑی تعدادموجودتھی۔ 

ختم نبوت

مزید : ملتان صفحہ آخر