پولیس شہداء کے ورثاء کا پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

      پولیس شہداء کے ورثاء کا پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشا ور (سٹی رپورٹر)محکمہ پولیس خیبرپختونخوا کے 200کے قریب شہداء کے ورثاء تاحال ملازمتوں سے محروم ہیں ملازمت کے حصول کیلئے دربدر کی ٹوکرے کھانے پر مجبور ہیں شہداء کے ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پولیس فوری طور پر شہداء کے ورثاء کو ملازمت فراہم کریں بصورت دیگر شہداء کے یتیم بچوں کو سڑکوں پر بیٹھا کر احتجاج شروع کرینگے شہداء کے ورثاء نے پشاور پریس کلب کیس امنے احتجاج مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات درج تھے مطاہرے کی قیادت آصف طارق،زیشان،بلال اور دیگر کر رہے تھے۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ والدین نے دہشت گردی کی جنگ میں ملک کیلئے جانوں کا نظرانہ پیش کیا مگر محکمہ پولیس شہداء کے بچوں کو تا حال ملازمت دینے میں نا کام رہی جسکی وجہ سے شہداء کے ورثاء در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔انہوں نے کہا کہ 200کے قریب شہداء کے ورثاء ملازمتوں سے محروم ہے جبکہ محکمہ پولیس خاموش تماشئی بنی ہوئی ہے او وہ اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اٹھاتی۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہداء کے ورثاء کو ہنگامی بنیادوں پر ملازم فراہم کی جائے بصورت دیگر شہداء کے یتیموں کو سڑکوں پر لاکر احتجاج کرینگے۔