ڈکیتی چوری کی درجنوں وارداتیں شہری لٹنے پرمجبور ، پولیس خاموش

  ڈکیتی چوری کی درجنوں وارداتیں شہری لٹنے پرمجبور ، پولیس خاموش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق الپہ پولیس کے علاقے میں محمد اکبر سے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

موٹرسائیکل چھین لیا گیا قطب پور پولیس کےعلاقے میںمحمد طاہر سے آٹھ ہزارروپے ، صد ر پولیس کے علاقے میں ڈاکٹر مزمل سے 12ہزار روپے اور موبائل فون ، گلگشت پولیس کے علاقے میں محمد عدنان سے دو ہزار روپے اور موبائل فون ، قطب پور پولیس کےعلاقے میں محمد آصف سے موٹرسائیکل ، شاہ شمس پولیس کے علاقے میں محمدحسن سے پانچ ہزار روپے ، محمد محسن سے دو ہزار روپے ، ممتاز آباد پولیس کےعلاقے میں پرانا دنیا پور دوڈ پرمحمد جاوید سے ایک لاکھ روپے ، مخدوم رشید پولیس کےعلاقے میں دو ڈاکو محمد صدیق کے گھر میں داخل ہوئے ملزمان نے گھر سے پندرہ ہزار روپے اور زیورات چھین لئے نیوملتان پولیس کے علاقے میں ذیشان سے 35ہزارروپے اورزیورات اورلوہاری گیٹ پولیس کےعلاقے باوا صفرا میں میڈیسن کمپنی کے امانت علی سے 75ہزار روپے چھین لئے تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں حافظ انیس کی موٹرسائیکل نامعلوم چور لے گئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے پیر کالونی سے محمد شکیل کی موٹرسائیکل ، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے فیصل پارک کے باہر سے محمد اسماعیل کی موٹرسائیکل ، چہلیک کے علاقے قدیر آباد سے تیمور شاہ اور کچی آبادی سے اطہر مسعود کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی تھانہ کینٹ کے علاقے بستی خداداد سے ارشد کی موٹرسائیکل ، تھانہ مظفر آباد کے علاقے مہدی پور میں ساجد کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر اتار لیا گیا موضع بلیل میں گورنمنٹ پرائمری سکول سے 8عدد سولر پلیٹ ، محمد خالد کی دوکان سے نامعلوم چور 1لاکھ 15ہزار کا سامان ، ارشد حسین کے گھر سے 7لاکھ25ہزار روپے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے زیڈ ٹاون سے عون رضا کی موٹرسائیکل ، وہاڑی چوک سے محمد انور کے دولیپ ٹاپ نامعلوم چوری کر لئے گئے لے گیا عبدالرزاق کا میرج ہال سے موبائل فون چوری کر لیا گیا تھانہ کپ سے منور علی کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی ، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے حسین آگائی سے محمد نواز کی موٹرسائیکل نامعلوم چور لے گئے ۔ تھانہ گلگشت کے علاقے شاداب کالونی میں محمد صدیق کے گھر تین کس نامعلوم چور دیوار پھلانگ کر داخل ہوگئے ، اہل خانہ کے شور واہ ویلا پر دو فرار ہوگئے جبکہ ایک کو علاقہ مکینوں کی مدد سے دبوچ لیاگیا جس کے قبضے سے پسٹل اور موبائل برآمد کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیاگیا۔
وارداتیں