ڈاکٹروں کے تحفظات باہمی افہام تفہیم سے دور کئے جائینگے، سلطان محمد خان

ڈاکٹروں کے تحفظات باہمی افہام تفہیم سے دور کئے جائینگے، سلطان محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان نے منگل کے روز پشاورمیں محکمہ صحت میں اصلاحات کے متعلق ڈاکٹرز اور دیگر عملے کے تحفظات کے حوالے سے منسٹیریل کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزراء اکبر ایوب خان، حاجی قلندر خان لودھی اور سیکرٹری ہیلتھ نیبھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈاکٹرز سے کامیاب مذاکرات اور ہڑتال ختم کرنے کے بعد ان کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے ان کی ہدایات پر منسٹیریل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کاپہلا اجلاس وزیر قانون کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اصلاحات کے حوالے سے ڈاکٹرز کے تحفظات کے بارے میں تفصیلی بحث کی گئی۔ اس موقع پر وزیر قانون نے اجلاس سے کہا کہ ڈاکٹرز انسانیت کے لیے مسیحا ء کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز کے تمام مسائل اور تحفظات عوامی مفاد کو دیکھتے ہوئے، ڈاکٹرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے باہمی افہام و تفہیم کے لئے بہت جلد اجلاس بلایا جائے گاجبکہ اس سلسلے میں افہام و تفہیم کے بعد ایک حتمی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی جائے گی۔