نبی کریم کے اسوہ حسنہ پرعمل کرکے مثالی معاشرہ بن سکتا ہے، رانا اعظم

  نبی کریم کے اسوہ حسنہ پرعمل کرکے مثالی معاشرہ بن سکتا ہے، رانا اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال(بیورونیوز) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام محفل نعت کا انعقاد کیاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایڈیشنل سیشن جج رانامحمداعظم تھے۔تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اظہر عباس خان جکھڑ ایڈووکیٹ نے کی۔جبکہ نظامت کے فرائض جنرل (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

سیکرٹری چوہدری محمدہارون ایڈووکیٹ نے سرانجام دئےے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایڈیشنل سیشن جج رانامحمداعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نبی کریم کی سیرت و نذرانہ عقیدت کےلے منعقد تقریبات ومحفلیں نہ صرف ہمارے ایمان کو تازگی بخشتی ہے بلکہ واضح پیغام بھی اجاگر ہوتاہے کہ نبی کریم کی سیرت و اسوہ حسنہ کو عملی شکل دے کر مثالی معاشرہ قائم کیاجاسکتاہے۔تقریب میں ایڈیشنل سیشن ججز سید ضیغم عباس رضوی،غلام مجتبیٰ بلوچ، سینئر سول ججز جمیل احمدکھوکھر،ندیم یوسف وڑائچ ،سول ججز ظفر اقبال،رضوان احمد،سینئر وکلاءپیر احمد شاہ کھگہ،فرخ بلال نیازی،مہر عابد ریاض سیال،چوہدری خوشی محمدارشد،ملک طارق نوناری، راﺅ محمدجمیل۔رانا محمداسلم،ملک آفتاب عباس، نگہت کیانی،اقبال حسین جعفری،چوہدری شاہداقبال،چوہدری شہباز چیمہ،توقیر تبسم شیخ،ملک سعید اعوان،مہر امین سیال،رانا کلیم اللہ،صہیب خان نیازی،ملک مغیث اقبال،حیدر عثمان سسرانہ،نشاط اکرم ڈاہاودیگروکلاءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔رانامحمداعظم نے مزید کہاکہ مسلمان کا کردار ہی سوسائٹی میںبہتری لاتاہے۔نبی کریم کی سیرت ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ڈسٹرکٹ بار کے صدر اظہر عباس خان جکھڑ ایڈووکیٹ نے کہاکہ آج عالم اسلام کی پستی کی بنیادی وجہ دین سے دوری ہے۔نبی کریم کی سیرت پر عمل کرکے نہ صرف اپنی زندگیوں میں بلکہ پوری سوسائٹی میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔انہوںنے قادیانیوںکی بڑھتی ہوئی سرگرمیوںپر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکو مت کو اس حوالے سے سختی سے نوٹس لیناچاہےے۔نبی کریم آخری نبی ہیں اور ان کی نبوت قیامت تک لیے ہے۔قادیانیوںکے عقائد ونظریات کے پیش نظرہی انہیں آئینی وقانونی طورپر غیرمسلم قرار دیاگیاہے آئین وقانون کی پاسداری کرتے ہوئے ان کی بڑھتی ہوئی سر گر میوںکا نوٹس لیناچاہےے۔جنرل سیکرٹری چوہدری محمدہارون ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نبی کریم کی آمد کا مقدس مہینہ ہے۔ ہمیں چاہےے کہ ان کی سیرت کو اپنا کر سماج میں پھیلی ہوئی معاشرتی برائیوںکو دور کرے۔انہوںنے کہاکہ نبی کریم کی آمد پوری انسانیت کی فلاح وبھلائی کاپیغام ہے ۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ ایڈیشنل سیشن جج سید ضیغم عباس رضوی ،خالدمحمودبسرا،مدثرعلی خان ڈاہا،شیخ جاوید اقبال،اکر م خان ڈاہا،ملک اشتیاق حسین شمس لنگڑیال،ریاض احمدشاد، نوید ارشد چوہدری،مہر اسد ہراج،محمداحسن بھٹی،محترمہ تسنیم کوثر،زین العابدین، ملک مشتاق قادری،محمدنواز سیال نے نبی کریم کی شان اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اور خوب داد وصول کی۔جبکہ مہرمظہر علی سیال نے تلاوت قرآن پاک پیش کی۔آخر میں چوہدری خالدمحمودبسرا نے ملک وقوم کی سلامتی کےلے خصوصی دعاکرائی۔
رانااعظم