حکومت کو پیپلزپارٹی کیخلاف انتظامی کارروائی مہنگی پڑ یگی، فرز ندعلی وزیر

حکومت کو پیپلزپارٹی کیخلاف انتظامی کارروائی مہنگی پڑ یگی، فرز ندعلی وزیر

  



بنوں (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹ کے امیدوار اور صوبائی فنانس سیکرٹری فرزند علی وزیر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف حکومت کو انتقامی کارروائی مہنگی پڑیں گی حکمران اتنا ظلم کریں جتنا کل وہ خود بھی برداشت کرسکیں آصف علی زرداری نے ثابت کردیا کہ وہ شیر ہیں اور شیر کبھی ڈیل نہیں کرتے بلکہ مقابلہ کرتے ہیں حکومت اور نیب آج تک سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری پر ایک پائی کا کرپشن ثابت نہیں کرسکی اور سلیکٹڈ حکمران ایک بیمار شخص سے بھی خوفزدہ ہیں اگر آصف علی زرداری کو کچھ ہوگیا تو ذمہ دار حکومت ہوگی جیلیں اور ہتھکڑیاں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور قائدین کا خوصلہ پست نہیں کرسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت چلانا سلیکٹڈ حکمرانوں کے بس کی بات نہیں یہ لوگ عوام کے ووٹ چوری کرکے اقتدار پر قابض ہوئے ہیں حکومت کیسے چلاسکتے ہیں آج مہنگائی عروج پر ہیں غریب عوام پہلے آے،گھی،چاول،دال اور چینی کیلئے ترس رہے تھے اب ٹماٹر،پیاز اور مرچیں آٹھ آٹھ آنسو رلا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات کیلئے قائدین نے ہم پر اعتماد کرکے ثابت کردیا ہے کہ پیپلز پارٹی میں ورکروں کی قدر ہے اور دیگر جماعتوں کی طرح صرف سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کو ٹکٹ نہیں دیتی ہے سینٹ الیکشن کیلئے حکمت عملی تیار کررہے ہیں اور انشاء اللہ امید ہے کہ پیپلز پارٹی اپنی نشست جیتنے میں کامیاب ہوگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ دیکر تین مہینوں میں نئے انتخابات کرائیں کیونکہ وہ عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں اور آج ہر طبقہ عمران خان کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کررہا ہے عمران خان کو مذید اقتدار میں رہنا ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر