چارسدہ میں نیشنل گیمز میں بیٹ منٹن کے مقابلے دوسرے روز بھی جاری

چارسدہ میں نیشنل گیمز میں بیٹ منٹن کے مقابلے دوسرے روز بھی جاری

  



چارسدہ(بیو رو رپورٹ)چارسدہ میں نیشنل گیمز میں بیٹ منٹن کے مقابلے دوسرے روز بھی جاری ہے،پہلے رو ز مختلف ٹیموں کے درمیان شائقین کو سخت مقابلے دیکھنے کو ملا۔ پہلے روز مجموعی طور پر 16ٹیمیں کو درمیان مقابلے کھیلے گئے جس میں مردوں کے مقابلوں میں اسلام آباد نے گلگت بلتستان کو3-0پولیس نے سندھ کو3-0،پنچاب نے بلوچستان کو 3-0جبکہ کے پی کے نے پاکستان نیوی کو 3-0سے شکست دیکر کواٹر فائنل کے لئے کوالفائی کر لیا ہے۔ویمن ٹیمز میں سے کے پی نے ریلوے ک 3-1سے بلوچستان نے ازاد جموں کشمیر کو 3-1سے جبکہ اسلام آباد نے گلگت بلتستان کو 3-0سے شکت دیرک کواٹر فائنل میں کوالفائی کر لیا ہے۔دوسری جانب کواٹر فائنل کے مقابلوں میں واپڈا نے اسلام آباد کو 3-0پنچاب نے ریلوے کو 3-0کے پی نے HECکو 3-2کے سخت مقابلے کے بعد ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالفائی کر لیا ہے۔دوسری جانب ویمن ٹیمز کے کواٹر فائنل ایونٹ میں واپڈا نے سندھ کو 3-0کے پی نے ایچ ای سی کو 3-0پاک آرمی نے بلوچستان کو 3-0جبکہ پنجاب نے اسلام آباد کو 3-0سے شکت دیکر سیمی فائنل راونڈ کے لئے کوالفائی کر لیا ہے۔ایونٹ کے پہلے راونڈ کے آخری میچ آج کھیلے جائینگے۔دریں اثناء نیشنل گیمز کے حوالے سے ولی خان سپورٹس کمپلکس میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122نے کھلاڑیوں کو فسٹ ایڈ کی فراہمی کیلئے حصوصی کیمپ قائم کیا ہے جو مقابلوں کے اختتام تک دن رات اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر