ملکی سلامتی کیلئے دھرنا سیاست ترک کرنا ہوگی، ڈاکٹر خاورعلی

  ملکی سلامتی کیلئے دھرنا سیاست ترک کرنا ہوگی، ڈاکٹر خاورعلی

  



کبیروالا+اڈا کوٹ بہادر(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان)آئین، قانون کی پاسداری نہ کر نے والی قومیں صفحہ ہستی سے مٹ جایا کرتی ہیں، ملکی سلامتی کے لئے دھر نوں کی سیاست ترک کرنا ہو گی،دھر نوں کے باعث ملکی میعشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، پاکستانی قوم کو آئینِ پاکستان (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

اور عدلیہ کا احترام کرنا ہوگا،ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر نے کے لئے انارکی پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی،حکومت عوام کے معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقدا ما ت اٹھا رہی ہے،ان خیالا ت کا اظہار سید گروپ کے سربراہ، معروف بزرگ پارلیمنٹرین، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالا ت تیزی سے بدلتے جارہے ہیں جب کہ ملک دشمن قوتیں ملک کے اند ر و نی بحران سے فائدہ اٹھا تے بد امنی اور فرقہ واریت پھیلانے کی سازشوں میں مصروف ہیں ایسے نازک دور میں ملکی سلامتی اور بقاءکی خاطر ہمیں مجموعی طور ایک قوم بن کر سوچتے ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو نا کام بنانا ہو گا انہوں نے مزید کہاکہ آئین اور قانون کی پاسداری مہذب قوموں کا شعار رہی ہیں، ملکی سلامتی اور ترقی کے ہمیں ملکی قوانین اور آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنا ہوگا جس سے ملکی سلامتی اور امن داﺅپر لگنے کا اندیشہ ہو،انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کی روانی کے لئے تمام جماعتوں کو متحد ہوکر پارلیمان میں اپنامثبت کردارادا کرنا ہوگا تاکہ ملک ترقی کی شاہرہ پر گامزن ہو سکے۔

خاور علی شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر