خاتون کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کو جیل بھجوانے کاحکم

  خاتون کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کو جیل بھجوانے کاحکم

  



ملتان (خبر نگار خصو صی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے خاتون کی غیر اخلاقی اور نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں ملوث (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم خرم شہزاد کو ایک روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، جس کے خلاف الزام ہے کہ ملزم نے گلگشت کی رہائشی سیرت نامی خاتون کی نازیبا تصاویر بنائیں۔ غیر اخلاقی تصاویر لڑکی کے رشتہ داروں کے نمبر پر بھیج کر بلیک میل کرنا شروع کردیا ہے۔ملزم سے مزید برآمدگی ہونی باقی نہیں اس لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

بلیک میل

مزید : ملتان صفحہ آخر