بٹ خیلہ خارمیں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کوقتل کردیا
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) بٹ خیلہ خارمیں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کوقتل کردیاملزمان جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ضلع مالاکنڈکے صدرمقام بٹ خیلہ کے نواحی گاؤں خارکرکنڑی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان ارشدخان ولدحاجی نواب کوفائرنگ کرکے قتل کردیاملزمان جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے دریں اثناء پوسٹ کمانڈرتھانہ خارصوبیدار محمدابرارخان نے رابطہ کرنے پربتایاکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے اورتفتیش جاری ہے بہت جلد ملزمان کوگرفتارکریں گے کیونکہ اس سلسلے میں ہم نے تفتیش شروع کرلی ہے۔