شبقدر کے سینئر صحافی مریب مہمند انتقال کر گئے

      شبقدر کے سینئر صحافی مریب مہمند انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (نمائندہ خصوصی)شبقدر کے سینئر صحافی مریب مہمند انتقال کر گئے،مرحوم کا آبائی گاؤں حلیم زئی میں جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مریب مہمند گذشتہ کئی سالوں سے صحافت کے پیشے سے وابستہ رہے۔ اور ایک بے باک و نڈر صحافتی کے طور پر صحافتی خدمات انجام دے رہے تھے۔ مرحوم کو گذشتہ روز معمولی تکلیف پر پشاور کے ایل ار ایچ ہسپتال لے جا یا گیا تھا جہاں سے بعد ازاں ایک نجی ہسپتال میں اپریشن کے بعد بقضائے الہی فوت ہو گئے۔ مرحوم نے بیواہ، تین بیٹے اور دو بیٹیاں سوگواریان چھوڑے ہیں۔ مریب مہمند کے جنازہ میں چارسدہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں سے کثیر تعداد مین صحافیوں، سیاسی، سماجی اور عام حلقو نے شرکت کی۔ مرحوم کو شبقدر حلیم زئی میں اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔