ڈینگی سے بچاؤ، حکومت اقدامات کررہی ہے، جہانزیب کھچی

      ڈینگی سے بچاؤ، حکومت اقدامات کررہی ہے، جہانزیب کھچی

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی کے حوالے اسے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

اس مو قع پر ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ، عالمگیر خان کھچی،اے سی بوریوالا رانا اورنگ زیب، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، سی ای او ایجو کیشن حافظ محمد قاسم، ایم ایس ڈاکٹر محمد فاضل، ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید خالد، ڈی ایس پی، اسسٹنٹ دائر یکٹر ماحولیات رانا صفدر، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر ملک شعبان، سی او بلدیہ وہاڑی حافظ خالد ارشاداور دیگر افسران موجود تھے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے ڈینگی ایک جان لیوا مرض ہے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے حکو مت پنجاب بھرپور اقدامات کر رہی ہے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکو مت کے ساتھ تعاون کرے تاکہ ڈینگی کا خاتمہ کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے خصو صی توجہ دے رہی ہے ڈینگی ٹیمیں گھر گھر جا کر سرولنس کر رہی ہیں ضلع وہاڑی میں مختلف جگہوں سے پانی کے نمونے لئے کر لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائے گئے جن میں ڈینگی کا کوئی لاروا نہیں ملا۔انہوں نے مز ید کہا کہ وہاڑی میں ڈینگی کے تمام مریض دوسرے شہروں سے ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوئے۔ ڈینگی مچھرکی افزائش نسل کی روک تھام کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے حکو مت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لارہی ہے جس کیلئے تمام افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔

جہانزیب کھچی

مزید : ملتان صفحہ آخر