ایم ٹی آئی ایکٹ، خصوصی کمیٹی کاپہلا اجلاس ناکامی سے دوچار

ایم ٹی آئی ایکٹ، خصوصی کمیٹی کاپہلا اجلاس ناکامی سے دوچار

  



ملتان(وقائع نگار)میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ریفارمز ایکٹ(ایم ٹی آئی) 2019 کے حوالے سے ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل سٹاف (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

کے تحفظات و تجاویز جاننے کے لئے تشکیل کردہ خصوصی کمیٹی کا گذشتہ روز(منگل)ہونے والا پہلا اجلاس ہی ناکامی سے دوچار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدیداروں نے نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے نمائندوں کو مذاکرات کے عمل میں شامل نہ کرنے پر اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔اور موقف اختیار کیا کہ نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف نمائندوں کو اجلاس میں جان بوجھ کے نہ بلا کر گرینڈ ہیلتھ الائنس کو تقسیم کرنے کی سازش کی گئی ہے۔جی ایچ اے راہنماؤں نے ڈاکٹروں،نرسوں،پیرا میڈیکل سٹاف کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے پر بھی احتجاج کیا اور آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر ہڑتال ختم کی ہے مگر مطالبات تسلیم ہونے تک حکومت کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کا اجلاس آئندہ پیر کو ہوگا۔

ناکامی

مزید : ملتان صفحہ آخر