جمال خان عباسی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایبٹ آباد کی مشہور و معروف سیاسی شخصیت سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 17ایبٹ آباد اسلامک فرنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما وسابق بانی ہزارہ فرنٹ پاکستان (رجسڑڈ) جمال خان عباسی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے انہوں نے سیاست میں شرافت کا انداز متعارف کروایا نماز جنازہ میں سابق اراکین قومی صوبائی اسمبلی,وکلا برادری, تاجر برادری, صحافی برادری کے علاوہ ہر مکتبہ فکر رکھنے والے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی مرحوم کی ہزارہ کے لئے سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی جمال خان عباسی مرحوم کا نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں بسالی کاکول میں ہزاروں آشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کیا گیا۔
انتقال