کھیل وثقافت کو پروان چڑھاناپی ٹی آئی کامشن ہے، محمد اشتیاق ارمڑ

کھیل وثقافت کو پروان چڑھاناپی ٹی آئی کامشن ہے، محمد اشتیاق ارمڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلا ت و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیل و ثقافت کو پروان چڑھانا پاکستان تحریک انصاف حکومت کا مشن ہے انہوں نے33ویں نیشنل گیمز 2019کا خیبرپختونخوا میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کھیلوں سے نوجوانوں میں حب الوطنی اور نظم و ضبط پیدا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ریسلنگ اور رسہ کشی کے افتتاحی تقریبات کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک سمیت کھلاڑیوں اور شائقین کھیل مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے کھلاڑیوں کا صوبائی وزیر سے فرداً فرداً تعارف بھی کرایا گیاصوبائی وزیر نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کو فروغ دے کر نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور انہیں منفی سرگرمیوں سے بچاکر ذہنی و جسمانی طور پر مضبوط بنا کر معاشرے کا مفید شہری بنانا ہمارا ایجنڈا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان قائم ہیں بدامنی اور جہالت کا دور ختم ہوچکا ہے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی کثیر مواقع فراہم کرکے ملک ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں تاکہ نوجوان منفی سرگرمیوں کی بجائے مثبت سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے قابل ہو سکے اور انہیں جدید سہولیات فراہم کرکے پاکستان میں کھیلوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے کہ نوجوان زندگی کے دوسرے میدانوں میں بھی سرخرو ہوسکے قبل ازیں صوبائی وزیر جنگلات اور ماحولیات سید محمد اشتیاق ارمڑنے کے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈل اور سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔