جنوبی پنجاب میں 82بجلی چور پکڑے گئے‘4پر مقدمات

  جنوبی پنجاب میں 82بجلی چور پکڑے گئے‘4پر مقدمات

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 82بجلی چورپکڑلئے۔89ہزار298 یونٹس بجلی چوری کرنے پر15لاکھ35ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا۔4 کیخلاف مقدمات درج کرا دئیے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔11نومبر کو ملتان میں 11گھریلواورکمرشل صارفین کو14648یونٹس چوری کرنے پر300217 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان میں 6گھریلوصارفین کو6291یونٹس چوری کرنے پر81080روپے جرمانہ، وہاڑی میں 11گھریلو اوردیگر کیٹگریز کے صارفین کو 10658 یونٹس چوری کرنے پر193573روپے جرمانہ،بہاولپور میں 5گھریلوصارفین کو5748یونٹس چوری کرنے پر114456روپے جرمانہ،ساہیوال میں 13 گھریلو صارفین کو18992یونٹس چوری کرنے پر354919روپے جرمانہ اور دومقدمات درج، مظفر گڑھ میں 13 گھریلواورکمرشل صارفین کو15422یونٹس چوری کرنے پر208540روپے جرمانہ اور دومقدمات درج،بہاولنگر میں 6گھریلوصارفین کو4161یونٹس چوری کرنے پر64760روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 17 گھریلو،کمرشل، صنعتی صارفین کو13378یونٹس چوری کرنے 218158 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر