حکومت خوش نما تقاریر کے سحر سے باہر آئے، لیاقت بلوچ

      حکومت خوش نما تقاریر کے سحر سے باہر آئے، لیاقت بلوچ

  



 ملتان (سپیشل رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومت خوشنما تقاریر کے سحر سے باہر آئے۔ بھارتی سکھ کھلاڑی اداکار کی تقریر حالات نہیں بد ل سکتی اب تقریر سے آگے بڑھ کر تدبیر و اقدامات کا وقت ہے۔کشمیریوں کو ہندوستان کے ظلم سے نجات کے لیے وزیراعظم عمران خان سیاسی بحران کو مزیدالجھانے کی بجائے سلجھائیں۔ متفقہ قومی کشمیر پالیسی بنائیں، قومی(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

 قیادت کو متحد کر کے سفارتی محاذ کا روڈ میپ لائیں۔ جہاد فی سبیل اللہ سے انکار ریاست مدینہ کے دعوے داروں کو زیب نہیں دیتا۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ نظام مصطفیؐ ہی پاکستان کو مستحکم و خوشحال اسلامی پاکستان بنا سکتاہے۔ دامن مصطفےٰؐ کو پکڑے بغیر اچھے لوگ اچھے ثابت نہیں ہوسکتے۔ قرآن و سنت کا پیغام چھوڑ کر پاکستان اور عالم اسلام مایوسی، بد دلی، بے یقینی اور ذہنی و تہذیبی غلامی کی دلدل اور تباہی کے گرداب کا شکار ہے۔استعماری قوتوں کے خلاف سٹراٹیجک مدافعت اتحاد امت سے ممکن ہے۔خاموشی اور بزدلی سے ظلم و ستم سہتے رہنے سے ذلت اور غلامی کے سوا کچھ نہیں ملتا۔ عالم اسلام کی قیادت مسلمانوں کے معاشی، سیاسی، سفارتی اور دفاع کے مسائل کے حل کے لیے متحد ہو جائے۔ نوجوان سچائی کے پرچار اور قول و فعل کا تضاد ختم کر کے ملک و ملت کی طاقت بن جائیں # 

مزید : ملتان صفحہ آخر