سکیورٹی فورسز کے5اہلکاروں کو شہید کرنے  پرکالعدم تنظیم بی آر اے کے خلاف مقدمہ درج

سکیورٹی فورسز کے5اہلکاروں کو شہید کرنے  پرکالعدم تنظیم بی آر اے کے خلاف ...

  



روجھان (نمائندہ پاکستان ) نواحی علاقہ عربی ٹبہ کے قریب پولیس پارٹی پر حملے میں سیکورٹی فورسز کے پانچ اہلکاروں کو شیہد کرنے(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

کی ایف آئی آر درج کر دی گئی۔مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم دہشتگرد تنظیم بی آر اے کے خلاف درج کیا گیا۔:ایف آئی آر میں براہمداغ بگٹی سمیت کالعدم تنظیم کے چھے ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔:مقدمہ ایس ایچ او روجھان انعام بزدار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ بی آر اے کے کمانڈر ریاض گل،کمانڈربگی،کمانڈرچاند، کمانڈر مجاہد لاڑو،کمانڈر ناراض میوہ اور کمانڈر افضل کو شامل کیا گیا ہے۔کاروائی کے دوران۔

گھات لگائے اسلحہ سے لیس:دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس کے دو پولیس اہلکاروں سمیت سیکورٹی فورسز کے ثقلین فرید،علمدار شاہ،اظہر اقبال سمیت پانچ اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

مقدمہ درج

مزید : ملتان صفحہ آخر