غیر رجسٹرڈ شارٹ ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، درجنوں تھانہ بند

    غیر رجسٹرڈ شارٹ ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، درجنوں تھانہ بند

  



 ملتان (نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ملتان کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور شارٹ ٹوکن ٹیکس کی حامل(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

 گاڑیوں کے خلاف کری ڈاون بیسیوں گاڑیوں کے چالان و دستاویزات قبضہ میں لے لئیے گئے درجن بھر سے زائد غیر رجسٹرڈ و ناقص دستاویزات پر متعدد تھانوں میں بند کردی گئی ہیں ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان عبداللہ خان کی ہدایت پر ای ٹی او عارف شیخ کی نگرانی میں سینئیر انسپکٹر ایم احسان خان سدوزئی ہمراہ ٹیم نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکے لگا کر چیکنگ کے دوران شارٹ ٹوکن کی حامل 60 گاڑیوں کے چالان کرکے کاغذات قبضہ میں لے لئیے ہیں جبکہ غیر رجسٹرڈ اور ناقص دستاویزات کی حامل 20 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کردیا ہے ایکسائز ذرائع کے مطابق غیر رجسٹرڈ اور شارٹ ٹوکن ٹیکس کی حامل گاڑیوں کے خلاف کاروائی سے محکمہ کو لاکھوں روپے کی ریکوری متوقع ہے۔

کریک ڈاؤن

مزید : ملتان صفحہ آخر