چینی کمپنی اورمحکمہ معدنیات پنجاب کے خلاف دائر درخواست کی سماعت
ؒٓلاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان نے ریت کے ٹھیکے کی آڑ میں سونا نکالنے سے متعلق چینی کمپنی اورمحکمہ معدنیات پنجاب کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران ریت میں سونا ہونے کی بابت تجزیئے کے لئے نئی کمیٹی بنانے کی تجویز پر ناراضی کااظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایسا نہ کریں کہ میں کیس نیب کو تحقیقات کے لئے بھجوا دوں، فاضل جج نے سیکرٹری معدنیات کوہدایت کی کہ آئندہ تاریخ سماعت پر ٹیکنیکل کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے،یہ درخواست ایک شہری عثمان نے دائر کررکھی ہے جس میں کہا گیاہے کہ چینی کمپنی کوسونے اور قیمتی معدنیات سے مالامال دریائے سندھ کا ایک حصہ صرف 10کروڑ 20 لاکھ روپے میں دو سال کے لئے لیز پر دیاگیا،جوگیارہ ماہ کے دوران تقریبا 20 ارب روپے سے زائد مالیت کا 82 من سے زائد سونا نکال کر لے گئی،درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ ریت نکالنے کے دوران ہلاک ہونے والے مزدوروں کو دیت کی ادائیگی کی ہدایت بھی جاری کی جائے۔
چینی کمپنی