لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف دائردرخواستوں پرآج مزیددلائل دئے جائینگے

   لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف دائردرخواستوں پرآج مزیددلائل دئے جائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائی کورٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ مجریہ2019 ء کے خلاف دائردرخواستوں پر مزیدسماعت آج13نومبر پرملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو مزیددلائل کے لئے طلب کرلیاہے۔جسٹس مامون رشید شیخ کی سربراہی تین رکنی بنچ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف کیس کی سماعت کی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد جمال سکھیرانے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ آئین میں مقننہ کو نئی قانون سازی اور پرانا قانون ختم کرنے کی اجازت ہے، بلدیاتی نمائندوں کی مدت پوری کرنے کے بارے آئین میں کوئی پابندی نہیں، اس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے اعلیٰ عدالتی فیصلے پیش کئے،درخواست گزاروں کے وکیل ڈاکٹر خالد رانجھا نے موقف اختیار کیا کہ منتخب نمائندوں کو اپنے حلقوں کی عوام نمائندگی سے روکا گیا، آئین میں قانون ختم کرنے کی بجائے ترمیم کرنے کی گنجائش ہے، نئے ایکٹ کے تحت 36 اضلاع اور تحصیلوں کے نمائندوں کو فارغ کر دیا گیا۔
لوکل ایکٹ

مزید :

صفحہ آخر -