ہائیکورٹ کا کرکٹر شرجیل خان کا  نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

ہائیکورٹ کا کرکٹر شرجیل خان کا  نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ؒٓلاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے وزارت داخلہ کو7روز میں عمل درآمد کی ہدایت کردی۔شرجیل خان کی طرف سے عدالت میں موقف اختیارکیا گیاکہ ان کاسپاٹ فکسنگ اور میچ فکسنگ سے کوئی تعلق نہیں رہا،وفاقی حکومت نے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کر رکھاہے،شرجیل خان کو عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں،استدعا ہے کہ عدالت شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیاجائے۔
ای سی ایل

مزید :

صفحہ آخر -