جندول، چودہ سال کے طویل عرصہ بعد تحصیل ثمرباغ میں اندھیر ے ختم
جندول(نمائندہ پاکستان) چودہ سال کے طویل عرصہ کے بعد تحصیل ثمرباغ میں اندھیروں کا خاتمہ،وزیر اعظم عمران خان کے ڈائریکٹیوز پر ثمرباغ ایکسپریس لائن سے بجلی کی فراہمی کا سلسلہ شروع، ممبرقومی اسمبلی و سیکرٹری نجکاری محمد بشیر خان نے افتتاح کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چودہ سال سے تحصیل ثمرباغ میں بجلی انوکھے نمبر پر تقسیم تھی اور علاقہ کم وولٹیج اور شدید لوڈشیڈنگ کا شکار تھا۔بجلی مسائل کی وجہ سے عوام بھی شدید احتجاج پر تھے۔ ممبر قومی اسمبلی محمد بشیر خان نے منتخب ہونے کے بعد بجلی مسائل خاتمہ کیلئے بار بار ملاقاتیں کی جس پر آخر کار وزیر اعظم نے شدید نوٹس لیتے ہوئے محکمہ کو ڈائریکٹیوز جاری کئے تھے جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر ایکسپریس لائن مکمل کیا گیا۔اس سلسلہ میں گذشتہ روز سدو گریڈ سٹیشن میں ثمرباغ ایکسپریس فیڈر کا افتتاحی تقریب منعقد ہوا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی محمد بشیر خان نے کہا کہ ملک لوٹنے والوں نے قومی خزانہ میں رقم جمع کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ اگلا سال پاکستان کی معاشی ترقی کا سال ہوگا،انہوں نے کہا کہ یہ معمول ہے کہ کرپشٹ لوگ جیل جاکر بیمار ہو جاتے ہیں تاہم اس مرتبہ کوئی بچ نہیں سکے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غریبوں کا خیر خواہ حکومت ہے اور عنقریب غربت کے خاتمہ کیلئے تیمرگرہ میں احاس پروگرام کے دفاتر کا افتتاح کرینگے۔انہوں نے کہا کہ علاج معالجہ کیلئے ہر شہری کو صحت کارڈ ملے گا،اس کے علاوہ علاقہ میں انفراسٹرکچر، سیاحت،سکول کالجز،بجلی اور دوسرے ترقیاتی کاموں پر انقلابی کام کرینگے۔تقریب کے دوران سابق امیدوارPK95ڈاکٹر عبید اللہ ساجد، سابق امیدوارPK16سربلند خان، ایکسئین واپڈاء، انچارج گرییڈ سٹیشنز انجینئر نادر خان،ایس ڈی اوز کنسٹرکشن شاہ جہان اور کثیر تعداد میں مقامی لوگ اور تحریک انصاف کے مشران موجود تھے۔محمد بشیر خان نے کہا کہ کچھ لوگ مصنوعی مہنگائی پیدا کر کے حکومت کو بد نام کر رہے ہیں ایسے عناصر کے خلاف سیٹیزن پورٹل پر گھر بیٹھے شکایات درج کرائیں۔انہوں نے کہا کہ اب مزید بے نامی جائیداد اور بے نامی اکاونٹس نہیں رہے گے بلکہ ملک کا سارا نظام شفاف ہوگا۔تقریب کے بعد انہوں نے ایکسپریس فیڈر کا افتتاح کیا۔