افضل قادری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کنفرم

 افضل قادری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کنفرم

  



ؒٓلاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے تحریک لبیک کے سابق راہنماپیر افضل قادری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کنفرم کردی،فاضل بنچ نے مئی 2019ء میں پیر افضل قادری کی عبوری ضمانت بعدازگرفتاری منظور کی تھی،سپریم کورٹ سے آسیہ مسیح کی رہائی کے بعد تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت متعدد افراد کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے اوراملاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمات درج کئے تھے،پیر افضل قادری نے اپنے اقدامات پر عدالت سے معافی طلب کی تھی۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد پیر افضل قادری کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔

ضمانت کنفرم

مزید : صفحہ آخر